اتوار, فروری 15, 2026
اشتہار

’’کراچی سیف سٹی منصوبہ‘‘ کب سے فعال ہو رہا ہے؟ بڑی خبر آ گئی

اشتہار

حیرت انگیز

(22 جنوری 20265): وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی سیف سٹی منصوبے کے حوالے سے اہم اعلانات کیے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت سندھ سیف سٹیز اتھارٹی کا اہم اجلاس ہوا، جس میں ڈی جی سیف سٹیز اتھارٹی سرفراز نواز نے کراچی سیف سٹی پراجیکٹ پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ کراچی سیف سٹی پراجیکٹ کے کیمروں اور ٹیکنالوجی کی تنصیب مکمل ہے جب کہ ٹرائل مرحلہ شروع کر دیا ہے۔

اجلاس میں کراچی سیف سٹی پراجیکٹ کے لیے 200 ملین روپے کا نظر ثانی شدہ بجٹ منظور کرتے ہوئے فیصلہ کیا گیا ہے کہ سیف سٹی اتھارٹی عارضی طور پر سینٹرل پولیس آفس سے کام کرے گی

وزیراعلیٰ سندھ نے سیف سٹی پراجیکٹ کو فعال بنانے کے لیے عملے کی فوری بھرتی کی ہدایت کرتے ہوئے 34 ٹیکنیکل ایکسپرٹس اور انتظامی افسران کی بھرتی کی منظوری بھی دی۔

وزیر داخلہ نے بتایا کہ سیف سٹی پراجیکٹ میں 1300 کیمرے، 300 پول سائٹس پر نصب کیے جا چکے ہیں۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ ای چالان متعارف کرانے کے بعد اب کراچی سیف سٹی کا پہلا فیز لانچ کرنے والے ہیں۔ کراچی کی سیکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور یہ منصوبہ شہر کے لیے انتہائی اہم ہے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ دو ماہ کے اندر کراچی سیف سٹی پراجیکٹ فعال کیا جائے گا جب کہ حیدرآباد اور سکھر میں بھی سیف سٹی منصوبہ لانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر اسمارٹ کیمروں کی تنصیب کا منصوبہ مکمل ہو چکا ہے۔ سندھ

سیف سٹی کی شہر میں گشت کرنے والی گاڑیاں ریپڈ ریسپانس کے طور پر بھی کام کریں گی۔

ایک یا 2 کراچی، سیف سٹی منصوبہ اور کیمروں کا عجیب معمہ (ویڈیو رپورٹ)

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں