کراچی(6 نومبر 2025): سیف سٹی کیمروں کی مدد سے جعلی اور چوری کی گاڑیاں پکڑی گئیں، جعلی سرکاری نمبر لگی گاڑیاں بھی کیمرے کی مدد سے شناخت کے بعد پکڑی گئیں۔
کراچی میں جعلی نمبر پلیٹ لگی گاڑیاں بھی کیمرے نے ریکارڈ کیں، پی آئی ڈی سی شاہین کمپلیکس، میٹروپول، اسٹاک ایکسچینج، پیپلز اسکوائر کے مقام پر کیمرے نے گاڑیوں کو شناخت کیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ ایک چوری کی بس بھی پکڑی گئی جو سڑک پر گھوم رہی تھی، مجموعی طور پر 31 گاڑیاں 19 روز میں پکڑی گئیں۔
سندھ حکومت نے 15 ارب روپے سے زائد کی لاگت سے یہ پروجیکٹ شروع کیا، جس میں شہر بھر میں ہزاروں CCTV کیمرے، AI بیسڈ سافٹ ویئر اور ورچوئل پٹرولنگ شامل ہیں۔ یہ کیمرے نمبر پلیٹس کی اسکیننگ، چہرے کی شناخت اور مشکوک سرگرمیوں کی نگرانی کرتے ہیں۔
یہ کارروائیاں کراچی کو محفوظ بنانے کی طرف اہم قدم ہیں، اور پولیس کا دعویٰ ہے کہ مستقبل میں مزید بہتری آئے گی۔


