پیر, فروری 9, 2026
اشتہار

ایک یا 2 کراچی، سیف سٹی منصوبہ اور کیمروں کا عجیب معمہ (ویڈیو رپورٹ)

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی کا سیف سٹی منصوبہ 20 سال کے طویل انتظار کے بعد بھی تکمیل کے مراحل سے دور ہے۔ جنگ زدہ کابل بھی نگرانی کے نظام میں ہم سے کہیں آگے نکل گیا ہے۔

2025 کا سورج اپنے اختتام کو ہے، مگر کراچی میں سیف سٹی منصوبے کی صبح اب تک ادھوری ہے۔ سورج نکلنے کی خبریں تو بہت آئیں، مگر روشنی کی کرنیں آج تک نظر نہیں آئیں۔

شہرِ قائد میں دو دہائیوں کی تاخیر اور اگر مگر کے بعد پہلے مرحلے میں 1300 کیمروں کی تنصیب کا منصوبہ بنایا گیا تھا، یعنی ہر 23 ہزار شہریوں کے لیے ایک کیمرہ ہوتا۔ دوسری جانب لاہور میں ہر 1850 افراد پر ایک کیمرہ آنکھ کھولے کھڑا ہے۔ لاہور اور اسلام آباد برسوں سے سیف سٹی کے ثمرات سمیٹ رہے ہیں، جب کہ کراچی آج بھی نقشے، فائلوں اور وعدوں کے درمیان پھنسا ہوا نظر آتا ہے۔

پاکستان میں کافی پینے کا رواج تیزی سے بڑھ رہا ہے، ویڈیو رپورٹ

کراچی کی سڑکیں تقریباً 10 ہزار کلومیٹر پر پھیلی ہوئی ہیں، ان کیمروں کی تنصیب کے بعد حساب لگایا جائے تو ہر 8 کلومیٹر کے بعد ایک کیمرہ ہوگا، کیمروں کی تنصیب میں بھی 2 کراچی دکھائی دیتے ہیں۔ شاہراہِ فیصل، جہاں جرائم کم ہوتے ہیں، وہاں ہر دو کلومیٹر پر کیمرہ موجود ہے، جب کہ جرائم سے متاثرہ علاقوں میں کیمرے آج بھی پتا پوچھتے نظر آتے ہیں!!

سوال یہ ہے ایک ایسے شہر میں جہاں سالانہ 70 ہزار سے زائد جرائم رپورٹ ہوتے ہیں، یہ چند ہزار کیمرے آخر کس کس کو دیکھیں گے؟ جرم کو … یا پھر صرف ٹریفک کو؟

+ posts

ندیم جعفر اے آر وائی نیوز سے وابستہ ایک ممتاز صحافی ہیں جو کہ مختلف سماجی اور سیاسی موضوعات پر رپورٹنگ کرتے ہیں۔ ندیم کراچی یونیورسٹی سے ماس کمیونیکیشن میں ماسٹر کی ڈگری اور آسٹریلیا کے ایک باوقار ادارے سے ایڈوانس سرٹیفیکیشن کے حامل
ہیں۔

اہم ترین

ندیم جعفر
ندیم جعفر
ندیم جعفر اے آر وائی نیوز سے وابستہ ایک ممتاز صحافی ہیں جو کہ مختلف سماجی اور سیاسی موضوعات پر رپورٹنگ کرتے ہیں۔ ندیم کراچی یونیورسٹی سے ماس کمیونیکیشن میں ماسٹر کی ڈگری اور آسٹریلیا کے ایک باوقار ادارے سے ایڈوانس سرٹیفیکیشن کے حامل ہیں۔

مزید خبریں