منگل, مارچ 17, 2026
اشتہار

کراچی: رمضان میں سموسہ کتنے کا ملے گا؟ قیمت مقرر

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی (17 فروری 2026): افطار کے وقت دسترخوان پر سموسے پکوڑے لازم و ملزوم ہوتے ہیں اس سال ان اشیا کی قیمت کیا ہوگی؟

رمضان المبارک کی آمد میں صرف ایک دن باقی رہ گیا ہے۔ رحمتوں اور برکتوں بھرے اس ماہ مبارک میں جب افطار کا دستر خوان بچھایا جاتا ہے تو سموسے پکوڑے اکثر دسترخوانوں پر لازم وملزوم کی حیثیت رکھتے ہیں۔

شہریوں کی اکثریت بازار سے سموسے اور پکوڑے خریدتی ہے۔ تاہم رمضان المبارک میں دکاندار قیمتیں بڑھا دیتے ہیں۔

کمشنر کراچی نے ماہ رمضان المبارک کے لیے اشیا کی قیمت مقرر کر دی ہے۔ ان میں سموسے اور پکوڑے بھی شامل ہیں۔

کمشنر کراچی سید حسن نقوی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی میں ماہ رمضان کے دوران آلو اور قیمے کا سموسہ 40 روپے میں ملے گا جبکہ ایک کلو پکوڑے 640 روپے میں دستیاب ہوں گے۔

رمضان میں 100 گرام چپاتی کی قیمت 14 روپے جبکہ 180 گرام تندوری نان 27 روپے میں دستیاب ہوگا۔ بچھیا کے ہڈی والے گوشت کی فی کلو قیمت 1300 روپے اور بغیر ہڈی کے گوشت کی فی کلو قیمت 1600 روپے مقرر کی گئی ہے۔

کمشنر کراچی نے بتایا ڈی سیز کراچی میں 13 مارکیٹوں کو ماڈل بازار بنائیں گے، سرکاری نرخوں پر اشیا کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں