بدھ, مارچ 26, 2025
اشتہار

کراچی سمیت سندھ بھر میں نجی و سرکاری اسکول کھل گئے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: بچو ں کی موج مستیاں اور کھیل کود موسم گرما کی تعطیلات کے ساتھ ختم  ہوگئی اور آج سے کراچی سمیت سندھ بھر میں نجی و سرکاری اسکول کھل گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سندھ بھر میں نجی و سرکاری اسکول گرمیوں کی چھٹیوں کے بعد آج سے کھل گئے ہیں، بارشوں اور سیلاب کے باعث صوبائی حکومت نے گرمیوں کی تعطیلات تین اگست سے بڑھا کر گیارہ اگست تک کردیں تو نجی اسکول تین اگست سے اسکول کھولنے پر بضد تھے، جس کی وجہ سے تنازعہ پیدا ہوگیا تھا، پرائیوٹ اسکول ایسوسی ایشن نے ایک ہفتے کی اضافی تعطیلات بلا جواز قراردیتے ہوئے کہا تھا کہ اس سے بچوں کی پڑھائی متاثر ہوگی۔ بالآخر نجی اسکولوں کو صوبائی حکومت کی بات ماننی پڑی۔

سیکریٹری تعلیم سندھ نے تمام اسکولوں کے اساتذہ اور دیگر عملہ کو آج اپنی حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

دوسری جانب بچوں کی موجیں جہاں ہوئی ختم وہیں اسکول ٹرانسپوٹر کو بھی اب اپنی گاڑیاں پیٹرول یا ڈیزل پر کروانی پڑے گی کیونکہ اسکول کی گاڑیوں میں گیس کے استعمال پر پابندی لگ چکی ہے، اب اسکول کی وین کا رنگ بھی نیلا ہوگا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں