تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

کراچی: نجی اسکول میں اردو بولنے پر طالب علم کے منہ پر کالک لگادی گئی

کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد کے نجی اسکول میں مبینہ طور پر اردو بولنے پر طالب علم کا منہ کالا کردیا گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق نجی اسکول میں اردو بولنے پر طالب علم موسیٰ‌ عاطف کا منہ کالا کرنے کے واقعے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ڈائریکٹوریٹ پرائیویٹ اسکولز حرکت میں آگیا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ تحقیقات کے لیے پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے کمیٹی نجی اسکول کا دورہ کرے گی۔

کمیٹی پرنسپل، اساتذہ اور متاثرہ طالب علم کے والدین کے بیانات لیے جائیں گے جبکہ تحقیقات مکمل کرنے کے بعد رپورٹ تین دن میں جمع کروائی جائے گی۔

طالب علم کے والد نے الزام عائد کیا ہے کہ اسکول میں میرے بیٹے کو اردو میں بات کرنے پر تضحیک کا نشانہ بنایا گیا اور اسکول میں بیٹے کے چہرے پر کالک لگائی گئی۔

بچے کے والد کے مطابق جب واقعے پر اسکول انتظامیہ سے بات کرنا چاہی تو کوئی جواب نہیں دیا گیا۔

Comments

- Advertisement -