پیر, اپریل 13, 2026
اشتہار

کراچی اسکول ڈرائیورز کا پیر سے گاڑیاں سڑکوں پر نہ لانے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی میں اسکول وینز ڈرائیورز کو دی گئی مہلت ختم ہوگئی، ڈرائیورز نے پیر سے گاڑیاں سڑکوں پر نہ لانے کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں اسکول وینز ڈرائیورز کو دی گئی مہلت ختم ہونے کے بعد ڈرائیورز نے ہڑتال کا علان کردیا ہے، اب اسکول کے طلباء کو پیر سے اسکول پہنچنا دشوار ہوگا۔

پولیس والوں کا کہنا ہے کہ مقررہ مدت گذر گئی ہے اور پیر سے بھرپور کریک ڈاؤن  ہوگا۔ پولیس کے انتباہ پر ڈرائیور نے گاڑیاں سڑکوں پر نہ لانے کا فیصلہ کیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ نئے قوانین سے والدین کی جیب پر بوجھ بڑھے گا۔

    کراچی کےاسکول وینزڈرائیورز نے تو ڈی آئی جی ٹریفک کےاحکامات نہ ماننے کی ٹھان لی، اب والدین اپنے بچوں کواسکول چھوڑنے کیلئے خود ہی کوئی انتظام کرلیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں