پیر, جون 8, 2026
اشتہار

کراچی سی ویو ٹریفک حادثے کا ذمہ دار کون اور کہاں سے تعلق رکھتا ہے؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی(18 مئی 2026): سی ویو پر پیش آنے والے ٹریفک حادثے میں ایک شخص کے جاں بحق اور دو کے زخمی ہونے کے واقعے کے ملزم ڈرائیور کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق اس ہٹ اینڈ رن کیس کا مرکزی کردار نعمان علی نامی شخص ہے، جس کا تعلق بلوچستان کے علاقے ڈیرہ مراد جمالی سے ہے، ملزم ٹریفک حادثے کے بعد جائے وقوعہ سے فرار ہو گیا تھا اور اس نے اپنے دوستوں سے بھی مدد مانگی تھی۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق ملزم گاڑی کو ٹھکانے لگانے کے بعد ڈیفنس فیز 7 میں اپنے ایک دوست کے گھر گیا تھا۔ تحقیقات کے دوران یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ مفرور ملزم کے نام پر ایک کورولا اور ایک ریوو گاڑی رجسٹرڈ ہے۔

سی ویو حادثے سے جڑی مزید سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی، پولیس تاحال مفرور ڈرائیور کو گرفتار کرنے میں ناکام

تفتیشی پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سپر ہائی وے پر ایک نجی سوسائٹی میں ملزم کی لوکیشن آنے پر پولیس نے وہاں چھاپہ مارا، تاہم ملزم پولیس کی آمد سے قبل ہی وہاں سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

پولیس کے مطابق ملزم اب سندھ سے بلوچستان فرار ہو چکا ہے، تاہم تفتیشی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ مفرور ملزم کو جلد ہی گرفتار کر لیا جائے گا۔

واضح رہے کہ یہ حادثہ 14مئی کی رات کو سی ویو روڈ خیابان بخاری کے موڑ پر اس وقت پیش آیا جب ایک گاڑی وہاں سے مڑ رہی تھی۔ اس دوران ایک تیز رفتار ڈبل کیبن گاڑی آئی اور زور دار ٹکر مار کر فرار ہوگئی، حادثے میں سلمان موقع پر جاں بحق ہوگیا جب کہ گاڑی میں موجود 2 نوجوان زخمی ہوگئے۔ حادثے کے بعد ملزم ڈرائیور اپنی گاڑی لے کر فرار ہوگیا تھا۔

+ posts

نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز سے وابستہ نمائندہ خصوصی ہیں، وہ 16 سال سے زائد عرصے سے اپنے شعبے میں مصروف عمل ہیں اور انویسٹیگیٹو نیوز بریکنگ میں مہارت رکھتے ہیں، اور کراچی کے جرائم اور پولیس نظام سے متعلق گہری سمجھ بوجھ کے حامل ہیں۔

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز سے وابستہ نمائندہ خصوصی ہیں، وہ 16 سال سے زائد عرصے سے اپنے شعبے میں مصروف عمل ہیں اور انویسٹیگیٹو نیوز بریکنگ میں مہارت رکھتے ہیں، اور کراچی کے جرائم اور پولیس نظام سے متعلق گہری سمجھ بوجھ کے حامل ہیں۔

مزید خبریں