تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

وزیراعظم شہباز شریف آج چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی سے اہم ملاقات کریں گے

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف اور چیف جسٹس سپریم...

کرونا وائرس:‌ کراچی سیل کیے گئے علاقوں‌ کے نام اور ایس او پیز جاری

کراچی: ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شہر قائد میں سیل کیے جانے والے علاقوں کے نام اور قواعد و ضوابط تیار کرلیے گئے جن پر شہریوں کو ہر صورت عمل کرنا ہوگا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کرونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر کراچی کے ضلع شرقی کے ڈپٹی کمشنر نے 16 یونین کونسلوں کو مکمل سیل کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کیا۔

ذرائع کے مطابق سیل ہونے والے علاقوں سے متعلق قواعد و ضوابط بنا دیے گئے جس کے تحت متاثرہ یوسیز کے شہریوں کو دوسری یوسی میں جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ’متاثرہ یوسیز میں محدود وقت کےلیے دکانیں کھلیں گی جبکہ شہریوں کے گھروں سے غیرضروری نکلنے پر مکمل پابندی ہوگی اور اگر کام سے کسی شہری کو گھر سے نکلنا ہو  تو اُسے پولیس و رینجرز کے اہلکاروں کو وجہ بتانی ہوگی جبکہ اصل شناختی کارڈ بھی دکھانا ضروری ہوگا۔

ڈپٹی کمشنر کا غلط نوٹی فکیشن

قبل ازیں ڈپٹی کمشنر ایسٹ نے عجلت میں یونین کونسل سیل کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کیا جس میں سنگین غلطی سامنے آئی تھی۔ نوٹی فکیشن میں کالعدم ٹاؤنز کی یوسیز کو بھی شامل کیا گیا تھا۔

نئی حلقہ بندیوں کی وجہ سے یوسی نمبرز جاری نہیں کیے گئے تھے جس کی وجہ سے عوام پریشانی کا شکار ہوگئے تھے۔ نوٹی فکیشن میں گیلانی ریلوے اسٹیشن کو یوسی 6 ظاہر کیا گیا تھا جبکہ وہ یوسی 22 کا حصہ ہے۔

اسی طرح نوٹی فکیشن میں ڈالمیا کے علاقے کو یوسی 7 میں ظاہر کیا گیا جبکہ اس علاقے کا یوسی نمبر 23 ہے، جمال کالونی کو 8 یونین کونسل ظاہر کیا گیا جبکہ یہ یوسی 24 میں واقع ہے۔ اسی طرح  گلشن ٹو یو سی25کا حصہ ہے مگر نوٹیفکیشن میں اسے یوسی9کاحصہ بنادیاگیا۔

مزید پڑھیں: کراچی کی 11 یوسی سیل کرنے پر سیاسی جماعتوں کا ردعمل

گلستان جوہر میں واقع پہلوان گوٹھ کی یوسی 27 ہے مگر نوٹی فکیشن میں اسے 10 ظاہر کیا گیا، گلزار ہجری یوسی 29 میں ہے مگر نوٹی فکیشن میں اسے یوسی 12 کا حصہ دکھایا گیا، صفورا کی یوسی30کاحصہ ہے مگر نوٹیفکیشن میں اسے یوسی13کاعلاقہ ظاہرکیاگیا، جیکب لائن یوسی10میں ہے مگر اسے یوسی9 بتایاگیا جبکہ جمشیدکوارٹریوسی13میں ہے تاہم اسے یوسی10کاحصہ ظاہر کیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کی نشاندہی پر ڈپٹی کمشنر نے درست نوٹی فکیشن جاری کیا جس میں سیل کیے گئے علاقے بھی بتائے گئے۔

یوسیز بمعہ علاقے

نوٹی فکیشن کے مطابق  یوسی21گیلانی ریلوے اسٹیشن میں گلشن اقبال بلاک13 اور یونیورسٹی  روڈ شامل ہے،  یوسی7 ڈالمیا گلشن اقبال بلاک10، میلینئم مال، ڈالمیا،شانتی نگر، اسٹیڈیم روڈ پرمشتمل، یوسی8 جمال کالونی میں اسکیم33، کوئٹہ ٹاؤن، ٹیچرزسوسائٹی، موٹروےایم نائن کے علاقے شامل ہیں۔

اسی طرح  یوسی22 گلشن 2 میں گلشن اقبال بلاک8، 19، 20 اور بیت المکرم مسجد ، واٹربورڈ کالونی، نیشنل اسٹیڈیم، ایکسپوسینٹر، سرشاہ سلیمان روڈ بھی شامل ہے۔ یوسی27 پہلوان گوٹھ میں نیپاچورنگی، گلشن اقبال بلاک گیارہ، سفاری پارک شامل ہے۔

یوسی 27 میں الہٰ دین پارک، گلستان جوہر بلاک 1،2،3،4،5،6،7،14 اور 15 شامل ہیں، وسی29 گلزار ہجری میں پیراڈائز بیکری،کینزفاطمہ سوسائٹی کا علاقے جبکہ یوسی29میں پوسٹ آفس سوسائٹی،ابوالحسن اصفہانی روڈ، یوسی 30 صفورہ میں کرن اسپتال،میمن اسپتال، نیو رضویہ سوسائٹی،سچل گوٹھ، چیپل سن سٹی، جوہرکمپلیکس، موسمیات، یونیورسٹی روڈ شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کرونا وائرس کا خوفناک پھیلاؤ، کراچی کی 11 یونین کونسلز سیل، میئر لاعلم

یوسی فیصل کینٹ میں جوہر چورنگی، جوہر موڑ، رابعہ سٹی، حبیب یونیورسٹی جبکہ گلستان جوہر کے 11 سے 21 تک کے تمام بلاک شامل ہیں۔ یوسی 2 منظورکالونی جونیجوٹاؤن اوردیگر علاقوں پرمشتمل ہے جبکہ  یوسی9 جیکب لائن،لائنز ایریا،ریمبوسینٹرصدر،شہاب الدین مارکیٹ اور پریڈی اسٹریٹ شامل ہے، اسی طرح  یوسی9 میں مزارقائد، امام بارگاہ علی رضا، تھانوی مسجد، باغ جناح گراؤنڈ جبکہ یوسی 10جمشیدکوارٹرز،جہانگیرروڈ،مارٹن کوارٹر اور پی آئی بی کالونی کے علاقوں پر مشتمل ہے۔

Comments

- Advertisement -
عمیر دبیر
عمیر دبیر
محمد عمیر دبیر اے آر وائی نیوز میں بحیثیت سب ایڈیٹر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں