تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کراچی :پی ایس ایل میچز کیلئے سیکیورٹی پلان مرتب

کراچی: پاکستان سپر لیگ سیزن 7 کا میلہ کل سے شروع ہونے جارہا ہے، میگا ایونٹ کو کامیاب بنانے کے لئے سیکیورٹی ڈویژن نے جامع سیکیورٹی پلان ترتیب دیے دیا گیا ہے۔

پاکستان سپرلیگ کےساتویں ایڈیشن کا آغاز کل سے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہونے جارہا ہے،ایونٹ کیلئے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئیں، سیکیورٹی کے حوالے اور کرونا وبا کے پیش نظر شائقین کرکٹ کے لئے اہم ہدایات جاری کردی گئیں جو کہ درج ذیل ہیں۔

سیکیورٹی پلان

پی ایس ایل سیزن 7 کے لئے سیکیورٹی ڈویژن نے جامع سیکیورٹی پلان مرتب کیا ہے، مجموعی طور پر 5 ہزار 650 اہلکار سیکیورٹی پر مامور ہوں گے، سیکیورٹی ڈویژن کے1700اہلکار فرائض انجام دیں گے جبکہ ایس ایس یو کے 1200 کمانڈوز بھی تعینات کیے جائیں گے۔

اس کے علاوہ ٹریفک پولیس کے 1500، اسپیشل برانچ کے 500 اہلکار،ریپڈ رسپانس فورس کے 250 اہلکارتعینات کیے جائیں گے، کسی بھی ہنگامی صورتحال کے لیے سواٹ ٹیم ہمہ وقت الرٹ رہے گی، سندھ رینجرزاور دیگر نافذ کرنے والے ادارے کےاہلکاربھی فرائض انجام دیں گے۔HBL PSL 6: Security arrangements tightened in Karachiٹیموں کی نقل وحرکت کے دوران ماہر نشانہ باز بھی اہم تنصیبات پر تعینات کیے جائیں گے، اہلکار نیشنل اسٹیڈیم، کراچی ایئرپورٹ اور متعین روٹس پر تعینات ہوں گے،ٹیموں کی نقل وحرکت کے دوران فضائی نگرانی بھی کی جائے گی جبکہ نیشنل اسٹیڈیم کے باہر خصوصی کمانڈ اینڈ کنٹرول بس موجود ہوگی۔

ماسک کا لازمی استعمال

اے آر وائی نیوز کے مطابق سیکیورٹی پلان کے تحت قومی شناختی کارڈ اور کوویڈ ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کے حامل افراد کو اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت دی جائے گی، اسٹیڈیم میں داخلے کے وقت ماسک پہننا لازمی ہوگا، کرونا وبا سے متعلق این سی او سی رولز کی خلاف ورزی پر اسٹیڈیم سے نکال دیا جائے گا۔

وہ اشیا جو اسٹیڈیم میں لانا ممنوع ہوگی

سیکیورٹی پلان کے تحت اسٹیڈیم میں سگریٹ، ماچس، لائٹر، چاقو، دھاتی اشیا لانے کی اجازت نہ ہوگی جبکہ آتشی اسلحہ، کھلونا بندوقیں، دھماکہ خیز مواد اور پٹاخے لانا بھی سخت ممنوع قرار دیا گیا ہے۔

گاڑیوں کی پارکنگ

پاکستان سپر لیگ میچز کے شائقین کی گاڑیوں کی پارکنگ کے لیے پوائنٹس مختص کردئیے گئے ہیں، تمام میچز کے تماشائیوں کی گاڑیوں کی پارکنگ کے لیے حسب سابق مختلف پوائنٹس مختص کیے گئے ہیں جہاں سے شٹل سروس کے ذریعے تماشائیوں کو نیشنل اسٹیڈیم تک پہنچایا جائے گا۔PCB delighted with crowd support, quality of cricket in HBL PSL 2020 to dateڈی آئی جی سکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈویژن کے ترجمان کے مطابق گاڑیاں پارک کرنے کے لیے پارکنگ گلشن اقبال میں یونیورسٹی روڈ پر بیت المکرم مسجد کے قریب حکیم سعید گراؤنڈ کو پارکنگ کے لیے مختص کیا گیا ہے جبکہ نیشنل کوچنگ سینٹر سے ملحقہ چائنا گرائونڈ صرف وی آئی پی ویز کی گاڑیوں کی پارکنگ کے لیے مختص ہوگا۔

Comments

- Advertisement -