جمعہ, فروری 6, 2026
اشتہار

کراچی میں ایک اور شخص گٹر میں گر کر جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی کے علاقے فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں بزرگ شہری گٹر میں گر کر جاں بحق ہوگیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے فیڈرل بی انڈسٹری ایریا میں بزرگ شہری گٹر میں گرا جس کی اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کے تربیت یافتہ غوطہ خور اور ایدھی کی ایمبولینس پہنچیں۔

ریسکیو حکام کی جانب سے گٹر میں گرنے والے شخص کی لاش نکال لی گئی ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق شخص کی شناخت 70 سالہ عنایت کے نام سے ہوئی ہے، بزرگ شہری کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ 29 دسمبر کو کورنگی مہران ٹاؤن سیکٹر سکس جی میں 8 سالہ بچہ گلی میں کھیلتے ہوئے گٹر میں گر کر جاں بحق ہوگیا تھا۔

ریسکیوحکام نے بتایا تھا کہ متوفی بچے کی شناخت دلبر علی کے نام سے ہوئی جبکہ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مین ہول سے بچے کی لاش نکال لی گئی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال کراچی کے مختلف علاقوں میں 14 بچے مین ہول میں گرکر جبکہ 13 افراد کھلے نالوں میں گر کر اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

+ posts

افضل خان اے آر وائی نیوز سے وابستہ کرائم رپورٹر ہیں

اہم ترین

افضل خان
افضل خان
افضل خان اے آر وائی نیوز سے وابستہ کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں