ہفتہ, مارچ 14, 2026
اشتہار

کراچی: شفیق موڑ کے قریب تھرموپول اور گتے کے کارخانے میں آگ لگ گئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی میں شفیق موڑ کے قریب تھرموپول اور گتے کے کارخانے میں آگ لگ گئی ہے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ شفیق موڑ کے قریب کارخانے میں لگی آگ پر قابو پانے کی کوشش جاری ہے، فائر بریگیڈ کی 2 گاڑیوں کو موقع پر بھیجا گیا ہے، فیکٹری میں لگی آگ کو پھیلنے سے روک دیا گیا ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق اطراف کے گھروں کے نیچے کی دکانوں کو خالی کروالیا گیا ہے۔

فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ گودام کے بڑے حصے پر لگی آگ پر قابو پالیا گیا ہے، کولنگ کا عمل جاری ہے، آگ ہیلمٹ کے گودام میں لگی جہاں بڑی تعداد میں فوم اور گتا تھا۔

+ posts

سلمان لودھی اے آر وائی نیوز کراچی کے کرائم رپورٹر ہیں۔

اہم ترین

سلمان لودھی
سلمان لودھی
سلمان لودھی اے آر وائی نیوز کراچی کے کرائم رپورٹر ہیں۔

مزید خبریں