کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی سے گمشدہ ہونے والی 13 سالہ بچی کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پر آگئی۔
کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی سے گمشدہ ہونے والی بچی حبیبہ رات تقریباً 3 بجکر بیس منٹ پر گھر سے نکلی اور جاتے ہوئے سی سی ٹی وی کیمرے کی طرف دیکھ کر ہاتھ بھی ہلایا۔
پولیس نے مختلف پہلوؤں سے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔
- Advertisement -
اغوا کی ایف آئی آر کے مطابق بچی موبائل میں آن لائن گیم کھیلتی تھی اس دوران عبداللہ نامی لڑکے سے رابطہ ہوا اور اسی کے کراچی میں مقیم رشتے داروں کی مدد سے واردات کی گئی۔
والد نے اس امکان کا بھی اظہار کیا ہے کہ عبداللہ لڑکی کو اپنے ساتھ پنڈی لے کر گیا ہے۔
واضح رہے کہ شاہ فیصل کالونی سے 13 سالہ بچی کے مبینہ طور پر اغوا ہونے کا مقدمہ والد کی مدعیت میں شاہ فیصل کالونی تھانے میں درج کیا گیا تھا۔