اتوار, مئی 10, 2026
اشتہار

کراچی: شاہ فیصل پُل پر مسلح افراد کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ ماہر کھوجی کا دعوٰی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی(15 اپریل 2026): شاہ فیصل پل پر مبینہ لوٹ مار کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس نے ملزمان کی تلاش کے لیے روایتی طریقہ کار اپناتے ہوئے ماہر کھوجیوں کی مدد لینا شروع کر دی ہے۔

واقعے کی تحقیقات کے لیے ایس ایچ او شرافی گوٹھ اور ڈی ایس پی کی سربراہی میں پولیس ٹیم ماہر کھوجیوں کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچی۔ علاقے میں سی سی ٹی وی کیمروں کی عدم دستیابی کے باعث ماہر کھوجی نے پل کے ساتھ لگی ندی کے کچے راستوں سے ملزمان کا سراغ لگانا شروع کیا۔

ماہر کھوجی نے دعویٰ کیا ہے کہ اسے کچے کے علاقے میں موٹر سائیکلوں اور ملزمان کے قدموں کے نشانات مل گئے ہیں۔ کھوجی کے مطابق ملزمان کی تعداد 4 سے 5 تھی جو اپنی موٹر سائیکلیں نیچے کھڑی کر کے پیدل پل کے اوپر آئے۔ کھوجی کا مزید کہنا ہے کہ ملزمان اندھیرا ہونے تک کچے میں چھپے رہے اور پھر اوپر آ کر گاڑیوں کو روک کر لوٹنے کی کوشش کی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان نے لوٹ مار کی کوشش کی تھی تاہم وہ کامیاب نہ ہو سکے اور واردات کے بعد دوبارہ ندی کے کچے راستے سے ہی فرار ہو گئے۔ پولیس اب کھوجی کی فراہم کردہ معلومات کی روشنی میں ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہی ہے۔

کراچی: کورنگی شاہ فیصل پل پر ناکہ لگا کر ڈاکوؤں کی لوٹ مار، ویڈیو

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں