تازہ ترین

کراچی میں ٹرک نے تین بچوں کو کچل دیا، ملزم ڈرائیور گرفتار

کراچی میں ٹرک نے اسکول سے آتے تین بچوں کو کچل ڈالا، پولیس نے حادثے کے ذمہ دار ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن رزاق آباد پولیس ٹریننگ سینٹر کے قریب مزدا ٹرک نے اسکول سے آتے تین بچوں کو کچل ڈالا جس کے نتیجے میں تینوں بچے موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق دو بھائیوں کو کزن اسکول سے لینے گیا تھا جبکہ جاں بحق دونوں بھائی والدین کی دو ہی اولادیں تھیں۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور حادثے میں جاں بحق ہونے والے تینوں بچوں کی لاشیں ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔

گرفتارملزم کا بیان ریکارڈ کیا جارہا ہے، ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر

ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر کا کہنا ہے کہ شاہ لطیف پولیس نے ذمہ دار ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کرلیا ہے ملزم حادثے کے بعد ٹرک چھور کر فرار ہوگیا تھا۔

عرفان بہادر کا کہنا ہے کہ گرفتارملزم کا بیان ریکارڈ کیا جارہا ہے۔

Comments

- Advertisement -