ہفتہ, فروری 14, 2026
اشتہار

کراچی میں شادی کی تقریب میں 17 سالہ لڑکی کو گردن میں گولی کیسے لگی؟ معاملہ الجھ گیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی (27 ستمبر 2025): شہر قائد کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن، سیکٹر 20 بی میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کے دوران ایک 17 سالہ لڑکی گردن میں گولی لگنے کے باعث جاں بحق ہو گئی۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کے دوران لڑکی کو گولی لگی تھی جس کے باعث وہ موقع ہی پر جاں بحق ہو گئی، جب کہ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابھی اس حوالے سے معاملہ واضح نہیں ہو سکا ہے کہ بارات ڈرگ روڈ گئی تھی گولی وہاں لگی یا شاہ لطیف میں، اس لیے تحقیقات جاری ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گردن پر ایک گولی لگنے سے جاں بحق ہونے والی لڑکی کی شناخت فاطمہ احمد کے نام سے ہوئی ہے، پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ اہل خانہ کے متضاد بیانات نے واقعے کو پراسرار بنا دیا ہے۔

اہل خانہ کا کہنا ہے کہ گھر میں شادی کی تقریب جاری تھی اور فاطمہ احمد ایک طرف گردن جھکائے بیٹھی تھی، وہ سمجھے کہ فاطمہ تھک کر بیٹھے بیٹھے سو گئی، تقریب کے بعد فاطمہ کو اٹھانے کی کوشش کی تو وہ زمین پر گر گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کو قتل کیا گیا ہے یا اتفاقی گولی لگی ہے، اس سلسلے میں تفتیش جاری ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں