پیر, اگست 10, 2026
اشتہار

کراچی: شاہراہ بھٹو پل پر 2 گاڑیوں میں تصادم، لڑکی جاں بحق، 11 زخمی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی میں شاہراہ بھٹو پل پر 2 گاڑیوں میں تصادم کے نتیجے میں لڑکی جاں بحق ہوگئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی میں شاہراہ بھٹو پل پر سوزوکی اور گاڑی میں ٹکر ہوئی جس کے نتیجے میں ایک لڑکی جاں بحق اور 11 زخمی ہوگئے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں جاں بحق لڑکی کی شناخت 18 سالہ رامین کے نام سے ہوئی ہے۔

زخمیوں میں 30 سالہ اشو، 57 سالہ لالو، 45 سال کی تلسیہ، 37 سالہ کیشی، 40 سالہ لکشمی، 12 سالہ عائشہ، 8 سالہ حنا، 16 سالہ دھنی، 25 سالہ شامو اور ایک نامعلوم 50 سالہ خاتون شامل ہیں۔

حادثے میں زخمی افراد کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہں 3 افراد کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثہ پیچھے سے آنے والی تیز رفتار گاڑی کی سوزوکی کو ٹکر کے باعث پیش آیا جبکہ حادثے کے بعد ڈرائیور گاڑی چھوڑ کر فرار ہوگیا۔

اہم ترین

سلمان لودھی
سلمان لودھی
سلمان لودھی اے آر وائی نیوز کراچی کے کرائم رپورٹر ہیں۔

مزید خبریں