اتوار, مئی 10, 2026
اشتہار

کراچی: شارع فیصل پرعمارت میں آگ لگ گئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی کے علاقے شارع فیصل پر آئی ٹی سی کی عمارت میں آگ بھڑک اٹھی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق فائر آفیسر کا کہنا ہے کہ عمارت میں آگ لگنے کی اطلاع پر فائر بریگیڈ کی گاڑیاں روانہ کردی گئی ہیں۔

فائر آفیسر کا کہنا ہے کہ ابتدائی اطلاع پر 3 فائر ٹینڈر اور ایک اسنارکل روانہ کردی گئی ہے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ پہلی منزل پر قائم دفتر میں آگ لگی ہے جبکہ یہ 10 سے زائد منزلہ عمارت ہے، آگ لگنے کے بعد لوگوں کو فوری طور پر باہر نکال لیا گیا ہے۔

فائربریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ آگ پر کافی حد تک قابو پالیا گیا ہے۔

آگ لگنے کی وجہ سے عمارت میں قائم جم متاثر ہوا ہے جبکہ کچھ دفاتر کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ عمارت میں دھواں بھرنے کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، آگ لگنے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکی ہے۔

+ posts

سلمان لودھی اے آر وائی نیوز کراچی کے کرائم رپورٹر ہیں۔

اہم ترین

سلمان لودھی
سلمان لودھی
سلمان لودھی اے آر وائی نیوز کراچی کے کرائم رپورٹر ہیں۔

مزید خبریں