The news is by your side.

Advertisement

کراچی، کرائے کے قاتل سرگرم، پچاس ہزار روپے میں دکان دار قتل

کراچی: شہر قائد کے علاقے اورنگی ٹاؤن کٹی پہاڑی کے قریب دکان دار کو کرائے کے قاتلوں سے قتل کرائے جانے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔

نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں واقع کٹی پہاڑی کے قریب 8 جون کو صابر نامی دکان دار کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا تھا جس کی پولیس نے تحقیقات کا آغاز کیا۔

پولیس حکام کے مطابق دکان دارکوکرائےکےقاتلوں سےقتل کرانےکا انکشاف اُس وقت سامنے آیا جب تفتیش کے دوران ملزمان نے خود اس بات کا اعتراف کیا۔

پولیس کے مطابق رنچھوڑلائن اوراورنگی ٹاؤن میں چھاپہ مار کے قتل میں ملوث3 ملزمان ابرار، سجاد اور شمس الدین کو گرفتار کیا گیا جنہوں نے پچاس ہزار روپے کے عوض دکان دار کو قتل کرنے کا اعتراف کیا۔

پولیس کے مطابق ملزم شمس الدین کی دکان دار کے ساتھ ذاتی دشمنی تھی، جس پر اُس نے قاتلوں سے رابطہ کر کے انہیں صابر کی سپاری دی اور کارروائی سے قبل ایڈوانس رقم بھی دی۔

ملزمان نے 8 جون کو  کٹی پہاڑی کے قریب فائرنگ کر کے صابر کو قتل کیا اور واقعے کو ڈکیتی کا رنگ دینے کی کوشش کی۔ پولیس نے تینوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کردیا۔

fb-share-icon0
Tweet 20

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں