کراچی کے علاقے راشد منہاس روڈ پر نجی مال کے باہر لفٹر ڈرائیور اور کار سوار میں جھگڑا ہوگیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق واقعہ نجی مال کے باہر پیش آیا جبکہ جھگڑا گاڑی کو راستہ نہ دینے پر ہوا۔ پولیس نے جھگڑے کے واقعے کا مقدمہ لفٹر ڈرائیور کی مدعیت میں درج کرلیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جھگڑے کے دوران کار سوار نے پستول نکال کر دھمکیاں دیں، ملزم نے اپنا نام خوشحال درانی بتایا اور کہا کہ آغا سراج درانی کا بھانجا ہوں۔
مقدمے کے متن کے مطابق ملزم نے اسلحہ تان کر جان سے مارنے کی دھمکی دی۔
سلمان لودھی اے آر وائی نیوز کراچی کے کرائم رپورٹر ہیں۔


