ہفتہ, جون 13, 2026
اشتہار

کراچی میں شارٹ ٹرم کڈنیپنگ کی واردات، ملزمان تانبے سے لوڈ ٹرک چھین کر فرار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی کے ضلع وسطی میں شارٹ ٹرم کڈنیپنگ کی واردات پیش آئی ہے جہاں ملزمان تانبے سے لوڈ چھین کر فرار ہوگئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے ضلع وسطی میں ملزمان 5 ٹن سے زائد تانبے سے لوڈ ٹرک چھین لیا جبکہ ملزمان نے دو ملازمین کو تشدد کا نشانہ کے بعد اغوا کیا۔

چوری اور اغوا کی واردات کا مقدمہ گلبہار تھانے میں درج کیا گیا۔

مقدمے کے متن کے مطابق کارخانہ ملازم طلحہٰ نے بتایا کہ مجھے اور ڈرائیور اسماعیل کو اغوا کیا گیا، ٹرک میں لوڈ 5 ٹن سے زائد تانبہ لے کر کورنگی سے اپنے کارخانے جارہے تھے۔

ناظم آباد انڈر پاس میں داخل ہوتے ہی کار سوار ملزمان نے ٹرک روکا، ماسک لگائے ملزمان نے اسلحہ کے زور پر ٹرک سے اتارا اور گاڑی میں اغوا کرکے لے گئے۔

ملزمان سے تانبے سے لوڈ ٹرک بھی چھینا، ملزمان ہمیں سخی حسن پل کے اوپر گاڑی سے اتار کر فرار ہوگئے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ اور اطراف کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کی جارہی ہیں۔

+ posts

عدنان راجپوت اے آر وائی نیوز سے بطور کرائم رپورٹر وابستہ ہیں

اہم ترین

عدنان راجپوت
عدنان راجپوت
عدنان راجپوت اے آر وائی نیوز سے بطور کرائم رپورٹر وابستہ ہیں

مزید خبریں