ہفتہ, دسمبر 7, 2024
اشتہار

کراچی: ڈبل سواری پر عائد ہونے والی پابندی ختم، نوٹی فکیشن جاری

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سندھ حکومت نے ڈبل سواری پر عائد کی جانے والے پابندی کا نوٹی فکیشن واپس لے لیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ نے آج صبح ڈبل سواری پر ایک ماہ کی فوری پابندی عائد کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کیا تھا۔

سیاسی جماعتوں اور عوام کی جانب سے آنے والے شدید ردعمل کے بعد محکمہ داخلہ سندھ نے ڈبل سواری پر عائد ہونے والی پابندی کا نوٹی فکیشن واپس لے لیا۔

- Advertisement -

محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹی فکیشن میں بتایا گیا تھا کہ پابندی امن وامان کی صورت حال کو برقرار رکھنے کے لیے لگائی گئی ہے، جس سے  امن و امان برقرار رکھنے میں مدد ملے گی۔

محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے واضح کیا گیا تھا کہ رینجرز، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی سفارش پر ڈبل سواری پر پابندی عائد کی گئی ہے، قانون کے مطابق ڈبل سواری پر پابندی کا اطلاق خواتین، بزرگ، 12 سال سے کم عمر بچوں اور صحافیوں پر نہیں ہوگا۔

مزید پڑھیں: کراچی میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر فوری پابندی عائد

یہ بھی پڑھیں: ڈبل سواری پر پابندی کیخلاف ایم کیو ایم پاکستان میدان میں آگئی

ایم کیو ایم پاکستان، جماعت اسلامی سمیت دیگر سیاسی جماعتوں نے ڈبل سواری پر عائد کی جانے والی پابندی کو عوام پر ظلم قرار دیتے ہوئے اسے حکومت کی نااہلی قرار دیا تھا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی نمبر 2 میں واقع شمع شاپنگ سینٹر کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے ڈبل کیبن گاڑی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں جامعہ فاروقیہ کے مہتمم مولانا عادل اور ڈرائیور مقصود احمد زخمی ہو گئے تھے۔ مولانا عادل کو نجی اسپتال جب کہ ڈرائیور کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا، ڈاکٹر سیمی جمالی نے ڈرائیور جب کہ نجی اسپتال کے ترجمان نے مولانا عادل کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں