جمعہ, دسمبر 5, 2025
اشتہار

لیاری گینگ کے بھتہ خور ’شکیل بادشاہ گروہ‘ کے 3 اہم کارندے گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی(3 نومبر 2025): اسپیشل انویسٹیگیشن یونٹ نے لیاری گینگ کے بھتہ خور شکیل بادشاہ گروہ کے 3 اہم کارندے کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق اسپیشل انویسٹیگیشن یونٹ(ایس آئی یو) نے کارروائی کرتے ہوئے لیاری گینگ کے بھتہ خور شکیل بادشاہ گروہ کے تین اہم کارندے گرفتار کرکے اسلحہ سمیت تین 9 ایم ایم پستول اور گولیاں برآمد کر لیں۔

ایس ایس پی ایس آئی یو سی آئی اے امجد شیخ کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت تنویر، شکیل اور وقاص کے نام سے ہوئی ملزمان کو نارتھ کراچی صنعتی علاقے سے گرفتار کیا گیا ملزمان نے فرار ہونے کی نیت سے پولیس پر فائرنگ بھی کی۔

ایس آئی یو نے حکمت عملی سے تینوں مسلح ملزمان کو گرفتار کرلیا، ملزمان سے اسلحہ تین 9 ایم ایم پستول اور گولیاں برآمد ہوئی۔

امجد شیخ نے کہا کہ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان سے اہم انکشافات سامنے آگئے، ملزمان پراپرٹی خریدنے اور بیچنے والوں کی ریکی کرتے تھے ملزمان ایجنٹ بن کر پراپرٹی کے مالک کی تفصیلات حاصل کرتے تھے غیر ملکی نمبروں سے مالکان کو بھتے کے فون اور دھمکیاں دی جاتی تھی۔

گروہ کا سرغنہ شہریوں سے اب تک لاکھوں روپے بھتہ طلب کرچکا ہے، ملزمان کو ریکی کرنے پر 90 ہزار سے دو لاکھ کی رقم ملتی تھی رقم آن لائن جاز کیش اکاونٹ کے زریعے بھیجی جاتی تھی۔

ایس ایس پی امجد شیخ نے کہا کہ ملزمان کار لفٹنگ، پولیس پر فائرنگ اور غیر قانونی اسلحہ کے جرائم میں بھی ملوث ہیں، ملزمان کے خلاف ایس آئی یو میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ملزمان سے مذید انٹیروگیشن کا عمل جاری ہے۔

کراچی: خاتون کی بالیاں نوچنے سمیت درجنوں وارداتوں میں ملوث 3 ملزمان گرفتار

+ posts

افضل خان اے آر وائی نیوز سے وابستہ کرائم رپورٹر ہیں

اہم ترین

افضل خان
افضل خان
افضل خان اے آر وائی نیوز سے وابستہ کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں