The news is by your side.

Advertisement

کراچی والوں کیلئے اسمارٹ کار پارکنگ مشین تیار

کراچی : اب کراچی والے بھی جدید ٹیکنالوجی سے لیس کارپارکنگ استعمال کرسکیں گے، کراچی والوں کیلئے اسمارٹ کارپارکنگ مشین تیارہورہی ہے۔

کراچی میں بڑھتا ہوا ٹریفک جام اور کار پارکنگ کے مسئلے نے شہریوں کو اذیت میں مبتلا کر رکھا تھا، ڈپٹی کمشنر ایسٹ نے شہریوں کے مسئلے کا جدید حل تلاش کرلیا، ڈی سی ایسٹ آصف جان صدیقی نے کراچی کا پہلا جدید پارکنگ سسٹم طارق روڈ رابی سینٹر کے قریب انسٹال کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ڈپٹی کمشنر ایسٹ آصف جان نے اپنے منصوبے سے وزیر بلدیات اور کمشنر کراچی کو بھی آگاہ کردیا جبکہ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس منصوبے کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر ایسٹ کو باقاعدہ اجازت بھی دے دی گئی ہے تاکہ شہریوں کے پارکنگ کے مسائل کو جلد حل کیا جاسکے۔

جدید کار پارکنگ سے چند فٹ جگہ مختص کرکے بیک وقت درجنوں گاڑیوں کو پارک کیا جاسکے گا، منصوبہ کامیاب ہونے پر مزید مارکیٹوں میں نصب کیا جائے گا۔

پارکنگ فیس کے ذریعے منصوبے سے سالانہ کروڑوں روپے کی آمدنی بھی ہوگی۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں