تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

کرونا کیسز میں اضافہ، کراچی کے مختلف علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کا نفاذ

کراچی: شہر قائد میں کرونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے بعد  مزید علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کرونا کیسز میں اضافے کے بعد کورنگی کی مزید دو یونین کونسلوں میں محکمہ صحت کے حکام کی نشاندہی پر  اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر کورنگی کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق  پہلےدوسب ڈویژن کی 5یونین کونسل میں لاک ڈاؤن نافذ کیا تھا، اب کورنگی کے3سب ڈویژن کے3یوسیزمیں مائیکرواسمارٹ لاک ڈاؤن  کیا جارہا ہے۔

نوٹی فکیشن میں بتایا گیا ہے کہ ’ہاٹ اسپاٹ علاقوں میں کورنگی سب ڈویژن کی ایک یوسی، کورنگی گلزار کالونی یونین کونسل6  کےمختلف علاقے، شاہ فیصل کالونی کی یونین کونسل رفاع عام، ماڈل ٹاؤن کی یوسی 1 میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے‘۔

اسماٹ لاک ڈاؤن 17 سے 31 جولائی کی شام تک رہے گا، اس دوران مذکورہ علاقوں میں ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائے گا، گھروں سے باہر نکلنے والے شہریوں کو بلا ضرورت نکلنے کی اجازت نہیں ہوگی، مجبوری میں ماسک لازمی ہوگا۔

مذکورہ علاقے میں میڈیکل اسٹور، دودھ اور کریانے کے علاوہ تمام دکانوں کو مقررہ وقت تک کھولنے کی اجازت ہوگی جبکہ صنعتی سرگرمیاں بند، ڈبل سواری اور ہر قسم کے اجتماع حتیٰ کہ گھر میں تقریب پر پابندی ہوگی۔ ان علاقوں میں غیر رہائشیوں کو داخلے کی اجازت نہیں ہوگی جبکہ گھروں سے نکلنے والے شہریوں کو اپنا شناختی کارڈ دکھانا لازمی ہوگیا۔

Comments

- Advertisement -