ہفتہ, مئی 16, 2026
اشتہار

کراچی میں‌ ایرانی کرنسی اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام، خاتون سمیت 3 ملزمان گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی(18 اپریل 2026): کراچی پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے غیر ملکی کرنسی کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی اور کروڑوں ایرانی ریال برآمد کر کے ایک خاتون سمیت تین ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پہلی کارروائی موچکو چیک پوسٹ پر اسنیپ چیکنگ کے دوران کی گئی، جہاں پولیس نے ایک مرد اور ایک خاتون کو حراست میں لے لیا، ملزمان کے قبضے سے 152 کروڑ 49 لاکھ 50 ہزار ایرانی ریال برآمد ہوئے۔

دوسری کارروائی سائٹ بی کے علاقے میں عمل میں لائی گئی، جہاں ایک مسافر کے قبضے سے 149 کروڑ ایرانی ریال برآمد کر کے اسے گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار کیے گئے تینوں ملزمان بلوچستان سے کراچی پہنچے تھے۔ پولیس نے ضابطے کی کارروائی مکمل کرنے کے بعد زیر حراست ملزمان اور برآمد شدہ خطیر رقم کو مزید تحقیقات کے لیے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے حوالے کر دیا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں