اتوار, فروری 8, 2026
اشتہار

کراچی: چھینے گئے موبائل فونز شہریوں کو کب واپس ملیں گے؟ بڑی خبر آ گئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی (30 ستمبر 2025): اسٹریٹ کرائمز میں شہریوں سے کروڑوں مالیت کے چھینے گئے 400 سے زائد موبائل فون سے متعلق بڑی خبر سامنے آگئی۔

 اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں معمول بن گئی ہیں۔ مسلح ڈاکو کسی کو بھی چلتے ہوئے لوٹ لیتے ہیں اور اکثر شہری ان وارداتوں میں اپنے موبائل فونز سے محروم ہوتے ہیں۔ اب تو یہ ڈاکو اتنے دیدہ دلیر ہوچکے ہیں کہ راہ چلتی خواتین کو بھی نہیں بخشتے۔

شہریوں سے چھینے گئے موبائل فونز عموماً موبائل شاپس پر فروخت کے لیے لائے جاتے ہیں۔ تاہم اس حوالے سے کراچی موبائل الیکٹرانک ڈیلز ایسوسی ایشن (کمیڈا) نے بڑا قدم اٹھاتے ہوئے عوام الناس سے چھینے گئے موبائل فونز سی پی ایل سی کے حوالے کر دیے ہیں، جن کی مالیت ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد بتائی جاتی ہے۔

کمیڈا ترجمان کا کہنا ہے کہ صدر موبائل الیکٹرانک ڈیلرز ایسوسی ایشن نے 400 سے زائد موبائل فون سی پی ایل سی کے حوالے کیے ہیں۔ یہ تمام موبائل فونز شہریوں سے چھینے یا چوری کیے گئے تھے اور مختلف موبائل مارکیٹ میں فروخت کے لیے لائے گئے تھے۔

جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ موبائل فون کی خرید وفروخت کے طریقہ کار کی وجہ سے ان کے چھیننے یا چوری ہونے کا پتہ چلا تھا۔ تمام موبائل فونز سی پی ایل سی کی مدد سے ریکور کیے گئے۔

اس سلسلے میں کراچی موبائل الیکٹرانک ڈیلرز ایسوسی ایشن اور کراچی پولیس تقریب کا انعقاد کرے گی، جس میں شہریوں کو ان کے چھینے ہوئے موبائل واپس کیے جائیں گے۔

’پاکستان میں‌ مایوسی بڑھنے کی وجہ موبائل فون ہے‘

ویب ڈیسک
+ posts

اہم ترین

مزید خبریں