اشتہار

کراچی: ڈیڑھ کروڑ مالیت کے چھینے گئے موبائل فون ریکور، اصل مالکان کے حوالے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی (6 اکتوبر 2026): پولیس نے ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد مالیت کے چھینے گئے موبائل فون ریکور کر کے اصل مالکان کے حوالے کر دیے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی ڈسٹرکٹ ایسٹ کی پولیس نے مجموعی طور پر چھینے گئے 263 قیمتی موبائل فون ریکور کر کے ان کے اصل مالکان کے حوالے کر دیے، فونز کی مجموعی مالیت تقریباً ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد ہے۔

ایس ایس پی ایسٹ آفس میں تقریب منعقد ہوئی، جس میں ایس پی جمشید عمر باجاری سمیت دیگر افسران شریک ہوئے، جہاں موبائل فونز کے اصل مالکان کو ان کے فون واپس کیے گئے۔

اس موقع پر پولیس حکام نے بتایاکہ مذکورہ تمام فون مختلف علاقوں میں چھینے گئے، چوری یا گمشدہ تھے۔ ایسٹ پولیس کی جانب سے تکنیکی وسائل بروئے کار لاتے ہوئے یہ موبائل فونز ریکور کیے گئے ہیں۔

حکام کا کہنا تھا کہ ڈسٹرکٹ ایسٹ ٹیکنیکل ٹیم نے مختلف علاقوں میں کامیاب کارروائیاں کیں۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ اگر ان میں سے کسی کا موبائل فون چھینا جائے، چوری ہو کا گم ہو جائے تو اس کی رپورٹ متعلقہ تھانے میں ضرور درج کرائیں۔

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز سے وابستہ نمائندہ خصوصی ہیں، وہ 16 سال سے زائد عرصے سے اپنے شعبے میں مصروف عمل ہیں اور انویسٹیگیٹو نیوز بریکنگ میں مہارت رکھتے ہیں، اور کراچی کے جرائم اور پولیس نظام سے متعلق گہری سمجھ بوجھ کے حامل ہیں۔

مزید خبریں