وزیراعظم کے معاون خصوصی حذیفہ رحمان نے کہا ہے کہ کراچی اتنا بڑا ہے کہ کئی لاہور کو بھی کھلا سکتا ہے، کراچی پورے ملک کو کھڑا کرسکتا ہے۔
اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے معاون خصوصی وزیراعظم حذیفہ رحمان نے کہا کہ خدا کا واسطہ ہے کراچی کیلئے آج کوئی میکنزم دے دیں، کراچی خود بھی کھا سکتا ہے پورے ملک کو بھی کھڑا کرسکتا ہے، کراچی کی بہتری کیلئے آج سے 10 سال کیلئے پالیسی بنائیں۔
حذیفہ رحمان نے کہا کہ آج ضرورت ہے کہ کراچی کی بہتری کیلئے سب سرجوڑ کر بیٹھیں، کراچی اور حیدرآباد کو آج کھڑا نہ کیا تو داستان بھی نہ ہوگی داستانوں میں۔
معاون خصوصی وزیراعظم نے کہا کہ کراچی ہم سب کا ہے پی پی اور ایم کیوایم سمیت ہم سب پر ذمہ داری ڈالیں، گل پلازہ پر آگ کیسے بجھی اور فائرفائٹنگ کے پاس کیا وسائل تھے وہ سب کوپتہ ہیں۔
حذیفہ رحمان نے کہا کہ سانحہ گل پلازہ ہوچکا ہے، پی پی اور ایم کیوایم یہ نہیں کہہ رہیں کہ آج کا کراچی بہترین ہے، ایم کیوایم کہتی ہے پیپلزپارٹی 20 سال سے حکومت میں ہے۔
انھوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کہتی ہے کراچی 4 سال پہلے تک ہمارے پاس نہیں تھا، بلدیاتی نظام ایم کیوایم کے پاس تھا، دونوں جماعتیں اس بات پر متفق ہیں کراچی کا برا حال ہے، پاکستان کیلئے 40 فیصد ریونیو جنریٹ کرنیوالا کراچی کیوں کھڑا نہیں ہوا۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی نے مزید کہا کہ ایک طرف ممبئی اور دوسری طرف دبئی ہے دونوں شہر کہاں پہنچ گئے کراچی وہی کھڑا ہے۔
حذیفہ رحمان نے کہا کہ کراچی کی صورتحال پر ایم کیوایم اور پیپلزپارٹی ایک دوسرے پر الزام لگاتی ہیں، گندا پانی سمندر میں پھینکتے ہیں آبی حیات محفوظ نہیں تو کراچی کے لوگ کیسے محفوظ ہونگے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں



