کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں تیز رفتار ڈمپر نے 2 شہریوں کی جان لے لی۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ سہراب گوٹھ پر تیز رفتار ڈمپر کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے 2 افراد جاں بحق ہوئے، حادثہ الآصف اسکوائر بس اڈے کے قریب پیش آیا۔
شہریوں کے گھیرنے پر ڈرائیور ڈمپر سائیڈ پر چھوڑ کر فرار ہوگیا۔
واضح رہے کہ چند روز قبل بھی سہراب گوٹھ الآصف اسکوائر کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا تھا جبکہ ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا تھا۔
حادثہ مزدا گاڑی کی موٹر سائیکل سوار کو ٹکر مارنے سے پیش آیا تھا، جاں بحق شہری کی شناخت نجیب اللہ کے نام سے ہوئی۔
پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے حادثے میں ملوث ڈرائیور کو گاڑی سمیت گرفتار کیا، گرفتار ڈرائیور کی شناخت لال حسین ولد اکبر حسین کے نام سے ہوئی تھی۔
متوفی کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردی گئی تھی۔
سلمان لودھی اے آر وائی نیوز کراچی کے کرائم رپورٹر ہیں۔


