کراچی(19 فروری 2026): سولجر بازار کی رہائشی عمارت میں ہونے والے دھماکے میں معجزانہ طور پر زندہ نکلنے والی بچی نے آنکھوں دیکھا حال بتادیا۔
کراچی کے علاقے سولجر بازار میں گیس لیکیج کے باعث عمارت منہدم ہونے کا واقعہ پیش آیا ہے اس المناک حادثے میں 15 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک بچی معجزانہ طور پر زندہ بچ گئی ہے۔
عمارت سے معجزانہ طور پر زندہ نکلنے والی بچی نے گفتگو میں بتایا کہ میرا نام کوثر ہے، میں سو رہی تھی جب حادثہ ہوا، دھماکہ ہوا اور میں پتھروں کے نیچے آ گئی۔
بچی نے تایا کہ میں نے اپنی بہن کو آواز لگائی، وہ بھی ملبے کے نیچے دبی تھی، اس نے بھی آواز لگائی بچانے کے لیے لیکن وہ نہیں بچ سکی۔
کراچی : سولجر بازار میں گیس لیکج دھماکے سے رہائشی عمارت گرگئی ، 16 افراد جاں بحق، 14 زخمی
دوسری جانب بم ڈسپوزل اسکواڈ نے سولجر بازار کی رہائشی عمارت میں ہونے والے دھماکے کو گیس لیکج دھماکا قرار دیدیا، بم ڈسپوزل انچارج کے مطابق گھرکے باورچی خانے میں گیس کی فٹنگ بھی ناقص تھی، گیس کی سپلائی کے لیے پلاسٹک کے پائپ استعمال کیے گئے، پلاسٹک پائپ اور جوڑوں کے باعث گیس کی لیکج زیادہ ہوتی ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ عمارت میں گیس کھینچنے والی مشینیں بھی لگی ہوئی ہیں، بتایا گیا کہ علاقے میں کئی روز سے گیس نہیں آرہی تھی،کل رات اچانک گیس کی تیز سپلائی شروع ہوئی، بی ڈی ایس انچارج کے مطابق ممکنہ طور پر گیس چابی کھلی رہنے، شارٹ سرکٹ یا ماچس جلانے سے دھماکا ہوا۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


