جمعرات, فروری 12, 2026
اشتہار

کراچی میں سسر کے ہاتھوں داماد کا بہیمانہ قتل ، زخمی سالی نے ساری کہانی سنادی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: اورنگی میں سسر کے ہاتھوں داماد کا بہیمانہ قتل کا واقعہ سامنے آیا، زخمی سالی نے ساری کہانی سنادی۔

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں ایک دلخراش واقعے پیش آیا، جہاں ذاتی تنازع پر جھگڑا سے ایک شخص جاں بحق اور چار خواتین سمیت چھ افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس نے حملہ آور کو گرفتار کرلیا اور بتایا کہ ملزم نے تیز دھار آلے حملہ کیا ۔۔ جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 6 افراد زخمی ہوئے تاہم جاں بحق اور طبی امداد کے لیے زخمیوں کو فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس حکام کا بتانا ہے کہ جاں بحق شخص کی شناخت احسن کے نام سے کی گئی جبکہ زخمیوں میں سعد، مدثر، ملیکہ، مصباح، مسکان اور انیلا شامل ہیں ۔

واقعے سے زخمی لڑکی کا ایک ویڈیو بیان اے آروائی نیوز نے حاصل کیا ہے، جس میں کہا کہ واقعے کی شام اس کے والد نے مہمانوں جن میں سعد اور احسن شامل تھے کو کھانے پر بلایا اور کہا کہ سب مل کر کھائیں گے۔

لڑکی نے کہا کل ہمارے والد نے اتنا پیار دکھایا اور کہا چکن لاتے ہیں، سب مل کر کھائیں گے، سعد اور احسن کو بولنا یہاں کھانا کھا کر جائیں، پھر ہم نے کھانا بنایا اور سب نے ساتھ بیٹھ کر کھانا کھایا۔

زخمی لڑکی کا کہنا تھا کہ کھانے کے بعد پھوپھو نے کہا کہ اب چلتے ہیں والد صاحب کو سلام کرتےہیں اور چلتے ہیں، جس پر والد نے ان لوگوں کو کہا کہ چھٹی کرلو بڑوں کا کہنا مانا کرو چھٹی کرلو۔

لڑکی نے الزام عائد کیا کہ والد نے مشروب میں بے ہوشی کی دوا ملا کر پلوائی، اور سب کو بغدے کے وار کر کے ہلاک و زخمی کردیا اس دوران میں بے ہوشی کا بہانہ کرکے لیٹی رہی، جب انھوں نے وار کرنا شروع کیے تو میں نے انھیں دھکا دیا ، مقتول احسن پنجاب جہلم کارہائشی اور ہمارے بہنوئی تھے۔

پولیس نے  واقعے  کی مزید تفتیش شروع کر دی ہے، ابتدائی معلومات کے مطابق جائے وقوع سے شواہد ضبط کیے گئے اور معاملے کی نوعیت قتل اور حملے سے متعلقہ دفعات کے تحت درج کی جا سکتی ہے تاہم حتمی قانونی کارروائی تفتیش کے بعد ہی واضح ہو گی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں