کراچی: شہرقائد کے علاقے گڈاپ میں وزیراعلیٰ سندھ کےمعاون خصوصی غلام مرتضی بلوچ کے بیٹے کو نامعلوم افراد نے اغوا کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گڈاپ میں بقائی میڈیکل اسپتال کے قریب وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے معاون خصوصی اور پیپلز پارٹی کے رہنما غلام مرتضی بلوچ کے بیٹے حیات بلوچ کو اغوا کرلیا۔
اہل خانہ کے مطابق نامعلوم ملزمان نے پہلے گاڑی میں موجود تمام افراد کو اغوا کیا اور کچھ فاصلے پر جا کر تمام افراد کو گاڑی سے اتار دیا تاہم مرتضی بلوچ کے بیٹے حیات کو گاڑی سمیت اسلحے کے زور پر اغوا کرکے اپنے ساتھ لے گئے۔
پولیس کے مطابق اہل خانہ کی درخواست وصول کرکے اے وی سی سی اور سی پی ایل سی کی مدد سے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
- Advertisement -
کراچی کےمختلف علاقوں میں پولیس مقابلوں میں 4 ڈاکو ہلاک
واضح رہے کہ دو روز قبل کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے مقابلوں کے دوران چار ڈاکو ہلاک کردیے جن سے اسلحہ بھی برآمد کرلیا تھا۔