جمعہ, دسمبر 5, 2025
اشتہار

کراچی : عبداللہ شاہ غازی مزار کے قریب تیز رفتار کار نے 2 افراد کو کچل دیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : عبداللہ شاہ غازی مزار کے قریب تیز رفتار کار نے 2 افراد کو کچل ڈالا ، حادثے کا ذمہ دار کار ڈرائیور نشے میں دھت تھا اور ساتھی سمیت زخمی ہوا تھا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کلفٹن میں عبداللہ شاہ غازی مزار کے قریب تیز رفتار کار فٹ پاتھ پر چڑھ گئی، جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار اور فٹ پاتھ پر سویا ہوا شخص موقع پر جاں بحق ہوگیا۔

حادثے میں کار میں بیٹھے دو افراد سمیت تین افراد زخمی ہوئے تاہم پولیس نے ڈرائیور کو اسپتال سے حراست میں لے لیا۔

پولیس نے بتایا کہ حادثے کا ذمہ دار کار ڈرائیور نشے میں دھت تھا اور ساتھی سمیت زخمی ہواتھا، زخمی کار ڈرائیور اور ساتھی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

کارکی ٹکر سے ایک موٹرسائیکل سوار اوردوسرا فٹ پاتھ پر سویا شخص جاں بحق ہوا، حادثہ کار ڈرائیور کی تیز رفتاری کے باعث رونما ہوا تاہم مزید تحقیقات جاری ہے۔

حکام کا کہنا تھا کہ جاں بحق افراد کی شناخت کریم اور شبیر کے نام سے ہوئی۔

+ posts

افضل خان اے آر وائی نیوز سے وابستہ کرائم رپورٹر ہیں

اہم ترین

افضل خان
افضل خان
افضل خان اے آر وائی نیوز سے وابستہ کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں