جمعہ, ستمبر 11, 2026
اشتہار

کراچی : تیز رفتار منی بس نے 5 سالہ بچے کو کچل دیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : اتحاد ٹاؤن میں تیز رفتار منی بس نے 5 سالہ بچے کو کچل دیا اور بس ڈرائیور حادثے کے بعد فرار ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے بلدیہ اتحاد ٹاؤن مسلم کالونی میں ایک تیز رفتار منی بس کی ٹکر سے پانچ سالہ بچہ جاں بحق ہو گیا۔

پولیس نے بتایا کہ جاں بحق بچے کی شناخت برہان کے نام سے ہوئی ، واقعہ اس وقت پیش آیا جب برہان گھر کے قریب کیبن سے چیز لینے کے لیے باہر نکلا تھا۔

اہل خانہ کا کہنا ہے کہ بس نے بچے کو کچل دیا اور بس ڈرائیور حادثے کے بعد فرار ہو گیا۔

متاثرہ خاندان نے سڑکوں کی خراب حالت اور بس ڈرائیورز کی غفلت کو حادثات کی بڑی وجہ قرار دیا۔

اہل خانہ کے مطابق بس ڈرائیور ٹوکن کے لیے ریس لگاتے ہیں اور بعض اوقات کنڈیکٹر کو بھی بس چلانے دیتے ہیں، جس سے ایسے حادثات معمول بن گئے ہیں۔

پولیس نے بس کو تحویل میں لے لیا ہے اور فرار ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔

خیال رہے یکم جنوری سے اب تک شہر میں ٹریفک حادثات میں دس افراد جاں بحق ہو چکے ہیں، جن میں دو خواتین، ایک بچی اور ایک بچہ شامل ہیں۔

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز سے وابستہ نمائندہ خصوصی ہیں، وہ 16 سال سے زائد عرصے سے اپنے شعبے میں مصروف عمل ہیں اور انویسٹیگیٹو نیوز بریکنگ میں مہارت رکھتے ہیں، اور کراچی کے جرائم اور پولیس نظام سے متعلق گہری سمجھ بوجھ کے حامل ہیں۔

مزید خبریں