بدھ, مئی 20, 2026
اشتہار

کراچی : تیز رفتار ٹریلر نے موٹر سائیکل سوار 2 نوجوانوں کو کچل ڈالا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: تیز رفتار ٹریلر نے موٹر سائیکل سوار 2 نوجوانوں کو کچل ڈالا، ٹکر اتنی شدید تھی کہ دونوں نوجوان موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے لانڈھی مانسہرہ کالونی کے قریب ایک خوفناک ٹریفک حادثے میں دو نوجوان اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

پولیس نے بتایا کہ یہ واقعہ گزشتہ رات ساڑھے 10 بجے کے قریب پیش آیا جب ایک بے قابو تیز رفتار ٹریلر نے موٹر سائیکل کو کچل ڈالا۔

حادثے میں جاں بحق ہونے والے نوجوانوں کی شناخت 18 سالہ دانش اور 20 سالہ مبشر کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دونوں نوجوان آپس میں گہرے دوست تھے اور لانڈھی فیوچر موڑ کے رہائشی تھے، ٹریلر کی ٹکر اتنی شدید تھی کہ دونوں نوجوانوں کو سنبھلنے کا موقع نہ ملا اور وہ موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

واقعے کے بعد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے حادثے کے ذمہ دار ٹریلر ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا ہے، جس کی شناخت انور حسین کے نام سے ہوئی ہے، کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

پولیس نے حادثے میں ملوث ٹریلر کو قبضے میں لے کر تھانے منتقل کر دیا ہے تاہم ڈرائیور کا ایک ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا جس کی تلاش جاری ہے

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں