کراچی : ڈیفنس ویو اقرا یونیورسٹی کے قریب تیز رفتار گاڑی نے خاتون کو روند ڈالا تاہم لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس ویو اقرا یونیورسٹی کے قریب تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے خاتون جاں بحق ہو گئی۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والی خاتون کی شناخت 30 سالہ صائمہ کے نام سے ہوئی ہے۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی جبکہ لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق واقعے سے متعلق مزید قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


