کراچی (13 جولائی 2026): شہر قائد کے مختلف علاقوں میں تیز رفتار اور نامعلوم گاڑیوں کی ٹکر سے 3 سالہ بچی سمیت 5 افراد جان کی بازی ہار گئے، جب کہ ایک شخص زخمی ہو گیا۔
پولیس کے مطابق نادرن بائی پاس پر پیٹرول پمپ کے قریب تیز رفتار گاڑی نے موٹر سائیکل سواروں کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں 2 نوجوان موقع پر ہی جاں بحق جب کہ ایک شخص زخمی ہو گیا۔ حادثے کے بعد گاڑی کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔
دوسری جانب اورنگی ٹاؤن سیکٹر ساڑھے گیارہ میں تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے گلی میں موجود 3 سالہ آیت نور موقع پر ہی دم توڑ گئی۔ پولیس نے واقعے میں ملوث ملزمان معاویہ اور ریحان کو گرفتار کر لیا۔
نیو ٹاؤن تھانے کے قریب گھر کے سامنے کھڑے افراد کو لوٹنے کی سی سی ٹی وی فوٹیج
ادھر نیا ناظم آباد کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہو گیا، جس کی شناخت 15 سالہ اصغر کے نام سے ہوئی ہے۔
اسی طرح کریم آباد پل کے قریب بھی نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار سمیر جاں بحق ہو گیا۔


