The news is by your side.

Advertisement

‘کراچی کےاسٹیک ہولڈرز کا ایک ساتھ بیٹھنا خوش آئند ہے’

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ کراچی کےاسٹیک ہولڈرزکا ایک ساتھ بیٹھنا اچھی خبرہے، کراچی پاکستان کامعاشی حب ہےجس کےمسائل حل کرنابہت ضروری ہے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ‘سوال یہ ہے’ میں گفتگو کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا کہ کراچی کی صورتحال بہت خراب ہوگئی تھی، سیاسی اختلافات اپنی جگہ لیکن قومی مفادپرسب متحدہونے چاہئیں۔

انہوں نے کہا کہ کراچی پاکستان کامعاشی حب ہےجس کےمسائل حل کرنابہت ضروری ہے،کراچی کےمسائل حل کرناتمام اسٹیک ہولڈرزکی ذمہ داری ہے اس لیے کراچی کےاسٹیک ہولڈرزکا ایک ساتھ بیٹھنااچھی خبرہے۔

شبلی فراز نے کہا کہ عثمان بزدارکو وزیراعلیٰ پنجاب بنانا وزیراعظم کافیصلہ ہے عثمان بزداربھی نیب میں پیش ہوئےکسی کوکوئی پریشانی نہیں ہوئی، عثمان بزدارپرصرف الزام ہےکرپشن ثابت نہیں ہوئی۔

وفاقی وزیر نے بتایا کہ ہماری کوشش ہےآصف زرداری کی پیشی پرلاہوروالی صورتحال نہ ہو،جلسےجلوس کےساتھ پیشی پرآنےکامطلب دباؤ ڈالناہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں