ہفتہ, اپریل 18, 2026
اشتہار

کراچی میں ’شیطانی مجسمے‘ نے سنسنی پھیلا دی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی کے علاقے مہران ٹاؤن میں شیطانی مجسمے نے سنسنی پھیلا دی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے مہران ٹاؤن میں شیطانی مجسمہ ’بعل‘ بنانے پر شہریوں نے اعتراض اٹھا دیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا گردش کررہی ہے۔

شہریوں کے اعتراضات پر پولیس نے مجسمہ اٹھا کر تھانے منتقل کردیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مجسمہ فوم کا بنا ہوا ہے، اس کو بنانے والا مجسمہ ساز ابھی تک نہیں ملا ہے جس کی تلاش کی جارہی ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مجسمہ ساز بتائے گا اس کو بنانے کا مقصد کیا ہے اس کے بعد مزید کارروائی ہوگی۔

واضح رہے کہ ایران میں 11 فروری کو صیہونیت کی علامت بعل مجسمے جلائے گئے تھے جہاں اسے شیطان اور صیہونیت کی علامت سمجھا جاتا تھا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں