منگل, اپریل 21, 2026
اشتہار

کراچی: اسٹیل ٹاؤن میں آوارہ کتوں نے ڈاکوؤں کو ناکوں چنے چبوا دیے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی(26 فروری 2026): اسٹیل ٹاؤن رشین مارکیٹ میں آوارہ کتوں نے اپنی وفاداری اور ہوشیاری سے ڈکیتی کی بڑی واردات ناکام بنا دی۔

تفصیلات کے مطابق، دو روز قبل رشین مارکیٹ میں واقع ‘بسم اللہ جنرل اسٹور’ پر دو موٹر سائیکلوں پر سوار مسلح افراد پہنچے اور کیش کاؤنٹر کھلوانے کی کوشش کی۔ تاہم، وہاں موجود چار آوارہ کتوں نے فوری طور پر دکان کو اپنے حصار میں لے لیا اور مشکوک افراد پر بھونکنا شروع کر دیا۔

دکان مالک کے مطابق مسلح افراد ‘کھلا’ (چنج) لینے کے بہانے کیش کاؤنٹر تک پہنچنا چاہتے تھے، لیکن کتوں کے شدید ردعمل اور خوف کی وجہ سے وہ دکان کے اندر داخل نہ ہو سکے۔ جب دکان مالک باہر نکلا تو کتوں نے اسے بھی اپنی حفاظت میں لے لیا۔

مالک کا مزید کہنا تھا کہ کتے غالباً اس لیے ہوشیار ہو گئے تھے کیونکہ مسلح افراد اس علاقے کے رہائشی نہیں لگ رہے تھے۔

واقعہ علاقے میں زبان زدِ عام ہونے کے باوجود متعلقہ پولیس نے اب تک جائے وقوعہ کا دورہ نہیں کیا اور نہ ہی کوئی کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔

+ posts

افضل خان اے آر وائی نیوز سے وابستہ کرائم رپورٹر ہیں

اہم ترین

افضل خان
افضل خان
افضل خان اے آر وائی نیوز سے وابستہ کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں