کراچی : کاروباری ہفتے کے پہلے روز کراچی اسٹاک مارکیٹ مندی کا شکار ہوگئی، کاروبار کے دوران ہنڈریڈ انڈیکس میں ہزار سے زائد پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی۔
گزشتہ ہفتے سے جاری مندی آج بھی کراچی اسٹاک مارکیٹ کو گھیرے میں لئے ہوئے ہیں، کراچی اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز ہی مندی سے ہوا اور ایک موقع پر مارکیٹ میں آٹھ سو سے زائد پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی۔
اس مندی کے بعد ہنڈریڈ انڈیکس تینتیس ہزار ایک سو پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔
اسٹاک مارکیٹ تجزیہ کاروں کے مطابق بڑے مالیاتی اداروں کا سائیڈ لائن رہنا اور ملکی سیاسی منظر نامے میں اتار چڑھاؤ کے باعث بھی سرمایا کار محتاط نظر آرہے ہیں۔