بدھ, جنوری 22, 2025
اشتہار

کراچی میں کم عمربچوں کی اسٹریٹ کرائم کی واردات

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: گلشن اقبال بلاک ایک میں کم عمربچوں کی جانب سے اسٹریٹ کرائم کی واردات کا واقعہ پیش آیا ہے، شہری تھانے پہنچ گیا۔

متاثرہ شہری جس کے مطابق کم عمر بچوں نے اس کے ساتھ واردات کی وہ اس کا مقدمہ درج کرانے گلشن اقبال تھانے پہنچ گیا، متاثرہ شہری نے پولیس کو دیے جانے والے بیان میں بتایا کہ کم عمر اسٹریٹ کرمنلز دکان سے میرا پیچھا کرتے رہے۔

کراچی پولیس کا شہر میں ہزاروں اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں ہونے کا اعتراف

ملزم کے ہاتھوں لٹنے والے شہری نے مزید بتایا کہ جیسےہی گاڑی میں بیٹھا تو کم عمرملزم نے اسلحے کے زور پر موبائل فون چھین لیا۔

- Advertisement -

شہری کا کہنا تھا کہ دکان میں لگے سی سی ٹی وی فوٹیج میں کم عمراسٹریٹ کریمنلز کو دیکھا جاسکتا ہے، پولیس نے بتایا کہ واقعے کی تحقیقات کررہے ہیں، جلد ملزمان کو گرفتار کیا جائےگا۔

کراچی والے کس سے فریاد کریں؟ رواں سال ابتک اسٹریٹ کرائم کی 44 ہزاروارداتیں

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں