The news is by your side.

Advertisement

کراچی میں لوٹ مار کی وارداتیں پھر سے بڑھ گئیں

کراچی: شہرِ قائد میں عید کے نزدیک آتے آتے ڈکیٹ بھی وارداتوں میں تیزی لے آئے۔ شہر میں ڈکیت آزاد اور شہری پریشان ہوگئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی میں کہیں بینک لوٹا جا رہا ہے تو کہیں پیٹرول پمپ، پوش علاقوں میں بھی لوٹ مار جاری ہیں۔

شارع نور جہاں تھانے کی حدود میں آٹھ ملزمان بینک سے بیس لاکھ روپے لوٹ کر باآسانی فرار ہوگئے۔ ڈاکوؤں نے مزاحمت کرنے پر دو گارڈز کو زخمی کر دیا۔

مزید پڑھیں: ڈاکو رنگے ہاتھوں پکڑا گیا، شہریوں نے دھلائی کردی

شارع فیصل پر مسلح ملزمان نے دو پیٹرول پمپ لوٹ لیے۔ شلوار قمیض پہنے دو مسلح ملزمان کو ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے۔

ڈیفنس تھانے کی حدود میں ڈکیتی ہوئی جس میں چار ملزمان پچیس تولے سونے سمیت پستول اور تیس ہزار روپے چھین کر فرار ہوئے۔

منظور کالونی میں دو ڈکیتوں نے شہری سے پونے دو لاکھ روپے چھین لیے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں