The news is by your side.

Advertisement

کراچی: جرائم کی واداتوں میں اضافہ، سینکڑوں شہری قیمتی اشیاء سے محروم

کراچی: ایک سو چالیس روز میں دو سو پینسٹھ (22265) جرائم کی وارداتیں، سینکڑوں شہری  نقدی، موٹرسائیکل اور موبائل فونز سے محروم ہوگئے ۔

تفصیلات کے مطابق رواں سال کراچی میں اسٹریٹ کرائمز اور ڈکیتی کی وارداتوں میں تیزی آگئی ہے، چار ماہ کے دوران شہریوں سے آٹھ ہزار چار سو اکتالیس (8441) موٹر سائیکلیں چھین لی گئی ہیں۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ ایک سو چالیس روز میں بائیس ہزار دوسو پینسٹھ (22265) جرائم کی وارداتوں کے تناسب کے حساب سے یومیہ ایک سو انسٹھ شہری لوٹ مار کا نشانہ بننے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں شہریوں سے آٹھ ہزار چارسو اکتالیس موٹر سائیکل اور تیرہ ہزار ایک سو تہتر فون اسلحے کے زور پر چھین لیے گئے ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق اسٹریٹ کرائم میں گلشن اقبال، گلستان جوہر اور عزیز بھٹی تھانے کے علاقے سر فہرست رہے جبکہ فیروزآباد، لیاقت آباد، نیوکراچی، سرجانی ٹاؤن، ملیر، کورنگی میں بھی اسٹریٹ کرمنلز سرگرم ہیں۔ تاہم سینکڑوں واداتوں کی رپورٹ شہریوں کی جانب سے درج نہیں کروائی گئیں۔

واضح رہے شہر قائد میں دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشن میں متعدد بار سندھ حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے متعدد بار امن و امان قائم ہونے کے دعوے کیے جاچکے ہیں مگر اسٹریٹ کرائمز کی روک تھام کے لیے تاحال کوئی جامع حکمت عملی کا اعلان نہیں کیا گیا۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں