تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

کراچی: محمود آباد میں سابق عالمی اسنوکر پلیئر سمیت کئی افراد لُٹ گئے

کراچی کے علاقے محمود آباد میں ڈاکو اسنوکر کلب کا صفایا کرکے فرار ہوگئے، سچل میں شہری سے لاکھوں روپے لوٹ لیے گئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے محمود آباد کے اسنوکر کلب میں چھ سے زائد مسلح ملزمان نے واردات کی جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ہے۔

اسنوکر کلب میں سابق انٹرنیشنل اسنوکر پلیئر بھی موجود تھے جبکہ ویڈیو میں مسلح ملزمان کو اسنوکر کلب میں موجود لوگوں سے نقدی و موبائل فون چھینتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ادھر منظور کالونی میں ڈکیتوں نے ہوٹل لوٹ لیا، 5 سے زائد ملزمان نے ڈکیتی کی واردات کی اور کیش کاؤنٹر لوٹنے کے بعد ہوٹل پر بیٹھے شہریوں سے رقم لوٹ کر چلتے بنے۔

 

سچل میں بھی موٹرسائیکل پر سوار چار مسلح ملزمان نے شہری سے لاکھوں روپے لوٹ لیے۔

متاثرہ شہری جوہر کمپلیکس کے قریب بینک سے رقم لے کر سوسائٹی پہنچا تھا، دو موٹر سائیکل پر سوار چار ڈکیت سوسائٹی کے اندر آئے اور لوٹ مار کرکے فرار ہوگئے۔

مزید پڑھیں: 3100 پولیس اہلکار کراچی میں اسٹریٹ کریمنلز سے نمٹنے کے لیے تیار

گلشن حدید میں سندھ اسمبلی کے اسٹاف آفیسر کو لوٹنے کی کوشش کی گئی۔

سندھ اسمبلی کے اسٹاف آفیسر نبی بخش لغاری نے ڈکیتوں کے ساتھ مزاحمت کی تھی ملزمان نے گاڑی پر فائرنگ کردی، بعدازاں پولیس اور شہریوں نے موقع پر دو ڈکیتوں کو اسلحے سمیت پکڑ لیا۔

واضح رہے کہ کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کا گراف روز بروز بڑھتا جارہا ہے مسلح ملزمان کی جانب سے ڈکیتی مزاحمت پر شہریوں کو قیمتی جانوں سے محروم کردیا جاتا ہے۔

Comments

- Advertisement -