بدھ, دسمبر 11, 2024
اشتہار

کراچی کی اہم شاہراہوں کو سولر سسٹم پر منتقل کرنے کا ٹینڈر جاری

اشتہار

حیرت انگیز

میئر کراچی نے شہر کی 3 بڑی شاہراہوں کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شہری حکومت کی جانب سے 3 اہم شاہراہوں کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کا منصوبہ تیار کر کے ٹینڈر جاری کر دیا ہے۔ کےایم سی نے ورلڈبینک کے تعاون سے ایک ارب روپے کے منصوبے کا ٹینڈر جاری کیا ہے۔

میئرکراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ شمسی توانائی پر شارع فیصل، میرین ڈرائیو روڈ کو منتقل کیا جائےگا، شاہراہ ایران/شاہراہ فردوس کی بھی شمسی توانائی پر منتقلی ہو گی۔

- Advertisement -

ان کا کہنا ہے کہ پائلٹ پروجیکٹ کے بعد 103 مزید شاہراہوں کو سولر سسٹم پر منتقل کریں گے اور بجلی کی بچت سے جو فنڈ موجود ہو گا اس سےترقیاتی کام کروائیں گے۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کےایم سی ہیڈآفس کی بھی سولرسسٹم پر منتقلی کی ہدایت کی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں