The news is by your side.

Advertisement

کراچی طالبہ زیادتی کیس، مرکزی ملزم کی بجائے دوست گرفتار

کراچی کے علاقے گلشن حدید میں 16 سالہ طالبہ سے زیادتی کیس میں پولیس نے مرکزی ملزم ‏کوچھوڑ کر دوستوں کو گرفتار کرنا شروع کر دیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن حدید کی رہائشی 16 سالہ فرسٹ ‏ایئر کی طالبہ کے ساتھ اجتماعی زیادتی کیس میں ملوث چوتھے ملزم کو چند روز قبل گرفتار کیا گیا ‏تھا تاہم مرکزی ملزم تاحال فرار ہے۔

ایف آئی آر میں عمیر ، فواد اور سمیع کا نام شامل ہے اور پولیس نے مرکزی ملزم کی بجائے ‏دوستوں کو گرفتار کرنا شروع کر دیا ہے۔

گرفتار دوست کے بھائی کا کہنا ہے کہ عدالت میں متاثرہ لڑکی نے بیان دیا وہ میرے بھائی عادل ‏کو نہیں جانتی اس کے باوجود پولیس نےمیرے بھائی عادل کو کیس میں شامل کر دیا۔

بھائی کا کہنا ہے کہ عادل کو صرف فواد اور سمیع کی دوستی کی وجہ سے پولیس نے اٹھایا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی بہن اور متاثرہ لڑکی ایک ہی جگہ ٹیوشن پڑھتی تھیں، ملزمان نے ‏لڑکی کو اغوا کرکے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں