طالب علم میدان نے میدان آکر نقشہ بدل دیا Students Clean Chowrangi
The news is by your side.

Advertisement

طالب علموں نے میدان میں آکر نقشہ بدل دیا

کراچی: شہر قائد کے علاقے گرومندر کے قریب واقع اسلامیہ کالج کے سامنے موجود چورنگی پر جمع ہونے والی گندگی کی تصاویر دیکھ کر داؤد یونیورسٹی کے طالب علم میدان میں آگئے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں انٹرنیٹ پر گلوبل چورنگی کی ایک تصویر وائرل ہوئی جس میں دکھایا گیا تھا کہ 1984 میں یہ مقام صاف ستھرا تھا تاہم جدید دور اور سہولیات ہونے کے باوجود یہ جگہ گندگی کا ڈھیر بن گئی۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر یہ تصویر مختلف لوگوں نے شیئر کی اور اپنے خیالات کا اظہار کیا، تصویر وائرل ہونے کے بعد داؤد یونیورسٹی کے طالب علموں سے رہا نہ گیا اور انہوں نے کسی کا انتظار کیے بغیر اپنا کام شروع کردیا۔

صفائی سے پہلے کی صورتحال

گزشتہ روز یونیورسٹی کے طلبہ نے اس مقام کی صفائی کا کام شروع کیا اور وہاں موجود کیچڑ اور کچرا صاف کرکے اس مقام کو صاف ستھرا کردیا، یونیورسٹی کے طالب علم نے صفائی مہم کے دوران لی گئی تصاویر انٹرنیٹ پر شیئر کی تو لوگوں نے اس اقدام کو سراہا۔

صفائی کے بعد

طالب علموں نے چورنگی پر موجود نقشے کو صاف کیا اور اس کی مرمت بھی کی تاہم اپنی مدد آپ کے تحت فنڈ جمع کر کے خوبصورتی کے لیے وہاں پودے بھی لگا دئیے جس کے بعد سے وہ جگہ صاف شفاف اور دلکش نظر آنے لگی۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں