تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

کراچی کے طلبا کا اعزاز،حادثے سے بچاؤ کا اسمارٹ ہیلمٹ تیار کرڈالا

کراچی:شہر قائد کے ہونہار طلبا نے ٹریفک حادثے سے بچاؤ کے لئے اسمارٹ ہیلمٹ تیار کرلیا ہے، طالب علموں کا دعویٰ ہے کہ ہیلمٹ میں موجود ٹیکنالوجی دنیا کے کسی دوسرے ہیلمٹ میں اب تک متعارف نہیں کرائی گئی۔

تفصیلات کے مطابق سدرہ الیاس اوراحمد جیاد طالب علموں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں شرکت کی،دونوں طلبا کراچی کی نجی یونیورسٹی میں فائنل ایئر کے اسٹوڈنٹ ہے،جنہوں نے بطور فائنل پروجیکٹ یہ اسمارٹ ہیلمٹ تیار کیا ہے۔

پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے طالب علموں نے اسمارٹ ہیلمٹ کی خصوصیات سے آگاہ کیا۔احمد جیاد نے بتایا کہ ’ہیلمٹ میں اگلے حصے پر ایک خصوصی بورڈ (ڈیش بورڈ) بنایا گیا جس پر مختلف سرکٹ نصب ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ہیلمٹ میں ڈسپلے اسکرین، ہیڈ فون کو بلیوٹوتھ سے منسلک کرنے سمیت دیگر فیچرز شامل کیے گئے ہیں۔ بلیوٹوتھ کی  مدد سے دوران ڈرائیونگ موبائل کو ہاتھ لگائے بغیر کالز اٹھانا ممکن ہوگا۔ احمد جیاد نے بتایا کہ اگر موٹر سائیکل سوار حادثے کا شکار ہوگا تو یہ ہیلمٹ موبائل نمبر کی مدد سے جی پی ایس سے جڑ جائے گا اور مقرر کیے گئے نمبر کو واقعے سے متعلق آگاہ کرے گا۔

طالب علم سدرہ الیاس نے ہیلمٹ کے مزید فیچر کے بارے میں بتایا کہ اس ہیلمٹ کو گوگل سے منسلک کیا گیا ہے،اس کے علاوہ جیرو نامی ایپلیکیشن بھی اس میں استعمال کی گئی ہے،یہ چارج ایبل ہے، جس کی ٹائمنگ تین سے چار گھنٹے پر محیط ہے،ہیلمٹ کے سامنے کیمرہ بھی فکس کیا گیا ہے۔

پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے طلبا کا کہنا تھا کہ اس ہیلمٹ کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ حادثے کی صورت میں صرف اس کے ڈسپلے کو نقصان پہنچے گا اور  اندورنی سرکٹ مکمل محفوظ رہے گا۔

میزبان کی جانب سے پوچھے گئے سوال پر ذہین طلبا نے بتایا کہ اس ہیلمٹ پر 45 سے 50 ہزار  روپے کی لاگت آئی ہے،ہیلمٹ بنانے کا مقصد حادثات کے خطرات کو کم کرنا ہے۔

Comments

- Advertisement -